دمام..... حادثا ت سے پاک ریکارڈ رکھنے والے گاڑی مالکان کو نئی انشورنس کرانے پر 30فیصد تک رعایت پیش کی جائیگی۔ اسی طرح حادثات کا ریکارڈ رکھنے والے گاڑی مالکان کونئی انشورنس کرانے پر اضافی فیس دینا ہوگی۔الیوم اخبار کے مطابق سعودی مالیاتی اتھارٹی ساما کے فیصلے کے مطابق انشورنس کمپنیاں ایک سال تک حادثات نہ کرنے والے گاڑی مالکان کو پہلے سال پر 15فیصد جبکہ 3سال پر 30فیصد تک رعایت دینگے۔ اسی طرح وہ ڈرائیور جو حادثات کے عادی ہیں انہیں نئی انشورنس کرانے پر اضافی فیس ادا کرنا ہو گی۔ ماہرین کا کہناہے کہ حادثات نہ کرنے والے اور حادثات کے عادی ڈرائیوروں کے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں کیا جاسکتا۔ حادثات نہ کرنے والے افراد کو جس طرح رعایت دی جاتی ہے اسی طرح حادثات کرنے والے ڈرائیوروں کو سزا کے طور پر اضافی فیس ادا کرنا ہو گی۔