Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیپو سلطان کی زندگی پر ڈرامہ سیریل بنانے کی تیاری

وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان ٹیلی ویژن اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے مابین ’ٹیپو سلطان: برصغیر کے مشہور آزادی پسند جنگجو‘ پر تاریخی سیریل تیار کرنے کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی اور بگر پکچر کنسلٹنگ کے نمائندے بھی موجود تھے۔
بگر پکچر کنسلٹنگ ٹیپو سلطان کے دور اور زندگی پر ڈرامہ سیریل تیار کرے گی۔ اس سیریل کے چھ سیزنز (78 اقساط) پر مبنی ہوں گے اور اس سیریل کا ابتدائی سیزن ایک سال میں جاری کیا جائے گا۔
مفاہمت کی یادداشت دو سال کےلیے ہوگی جبکہ پروڈکشن کے لیے متوقع ٹائم لائن ایک سال ہوگی۔
وزارت اطلاعات و نشریات مسلمانوں کی عظیم اور تاریخی شخصیت ٹیپو سلطان پر سیریز کی تیاری، مارکیٹنگ اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر براڈکاسٹ میں تعاون کرے گی۔
بگر پکچر کنسلٹنگ مذکورہ پروڈکشن کی تیاری میں تمام لاگت برداشت کرے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات مذکورہ سیریل کا وقتاً فوقتاً تکنیکی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سیریل کی تیاری سے پہلے سکرپٹ کا بھی جائزہ لے گی۔

شیئر: