سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی موجودگی میں جمعرات کو ہائیڈروجن کے استعمال سے متعلق متعدد تجرباتی منصوبے نافذ کرنے کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے-
اخبار 24 کے مطابق مملکت کے متعدد شہروں میں منتخب شاہراہوں اور مقامات پر ہائیڈروجن ایپلی کیشنز نافذ کی جائیں گی-
یاد رہے کہ سعودی عرب ہائیڈروجن کی پیداوار میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہا ہے اور اس حوالے سے وہ منفرد عالمی حیثیت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے-
الاخباریہ کے مطابق ہائیڈروجن ایپلی کیشنز سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کا اصل محور ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے-