Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز فالکن میلے میں خواتین فالکنرز توجہ کا مرکز

’نمایاں پوزیشن لانے والوں کے لیے 36 ملین ریال کے مجموعی انعامات رکھے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق۹
ریاض  میں کنگ عبد العزیز فالکن میلہ جاری ہے جہاں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لانے والوں کے لیے 36 ملین ریال کے مجموعی انعامات رکھے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق کنگ عبد العزیز فالکن میلے کی تاریخ میں سب سے بڑی انعامی رقم کا تقرر کیا گیا ہے۔
حالیہ سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین فالکنرز کے لیے الگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کرنے والی 17 سعودی خواتین توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

خواتین کے لیے مخصوص مقابلوں میں شرکت کرنے والی فالکنرز نے بازوں کے حوالے سے اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے پہلے راؤنڈ میں سعودی خاتون فالکنر غادہ بنت سلطان الحرقان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ان کے باز کا نام لارڈ ہے جو حریف باز پر بہت آسانی سے غلبہ حاصل کرلیا۔

سعودی خواتین فالکنرز میں ہدیل المطیری بھی ہیں جو معذوری کے باوجود اس سے پہلے کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں۔
سعودی خواتین فالکنرز نے فالکن کلب اور کنگ عبد العزیز میلے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فالکنرز کو یہ موقع فراہم کیا ہے۔

شیئر: