مارب میں عرب اتحاد کی کارروائیاں، حوثیوں کے 28 ٹھکانوں پر حملے
عرب اتحاد روزانہ کی بنیاد پر بیان جاری کرتا ہے (فوٹو اخبار 24)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 28 عسکری آپریشن کیے گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حملوں میں حوثیوں کی 13 عسکری گاڑیاں تباہ اور 90 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے۔
یاد رہے کہ مارب کے جنوب میں مسلسل کئی ہفتے سے خونریز معرکے چل رہے ہیں- عرب اتحاد روزانہ کی بنیاد پر بیان جاری کرکے وہاں عسکری آپریشنوں کے حوالے سے بریفنگ دیتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں