Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں ہفتے بھی تبوک میں سکولوں کا آغاز 9 بجے سے ہوگا

’یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ تعلیم تبوک نے کہا ہے کہ سردی کی لہر جاری رہنے کی وجہ سے تمام سکولوں میں رواں ہفتے بھی تعلیم کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’کل اتوار کو پرائمری اور نرسری سکولوں کے طلبہ کی حاضری کا پہلا دن ہے جن کے سکولوں کا آغاز بھی صبح 9 بجے سے ہوگا‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ سردی کی شدید لہر جاری رہنے کی وجہ سے طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے ‘۔
’فیصلے پر عملدرآمد کل اتوار سے جمعرات تک ہوگا جس پر نفاذ تبوک شہر اور ملحقہ علاقوں کے علاوہ حقل، تیما اورالوجہ کمشنریوں اور اس کے دیہی علاقوں میں ہوگا‘۔

شیئر: