قبیلہ جشم یام کے سردار کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے افسوس کا اظہار
اتوار 23 جنوری 2022 13:06
’سعودی قیادت نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قبیلہ جشم یام کے سردار شیخ سلطان کی وفات پر ان کے بھائی شیخ مانع بن سالم بن منیف کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
شاہ سلمان نے شیخ مانع کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں آپ کے بھائی شیخ سلطان کی وفات کی خبر پر صدمہ ہوا ہے‘۔
’ہم آپ سے، قبیلے کے افراد اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور آپ سب کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں‘۔
دریں اثنا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’جشم یام قبیلے کے سردار کی وفات صدمے سے کم نہیں‘۔
’ہم اللہ تعالی سے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور آپ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں‘۔
دوسری طرف شیخ مانع بن سالم بن منیف نے اپنی اور اپنے قبیلے کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔