گورنر جازان نے خولانی کافی میلے کا افتتاح کر دیا
اتوار 23 جنوری 2022 10:22
’میلےمیں 150 سے زیادہ مزارعین سال رواں کی نئی پیداوار صارفین کے لیے پیش کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
’میلےمیں 150 سے زیادہ مزارعین سال رواں کی نئی پیداوار صارفین کے لیے پیش کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
’میلےمیں 150 سے زیادہ مزارعین سال رواں کی نئی پیداوار صارفین کے لیے پیش کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے الدایر کمشنری میں خولانی کافی میلے کا افتتاح کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خولانی کافی میلے کے افتتاح ایسے وقت میں ہوا جب وزارت ثقافت نے سال رواں کو کافی کا سال قرار دیا ہے۔
میلے میں جازان کے پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والی اعلی نوعیت کی کافی فروخت کی جائے گی۔
میلےمیں 150 سے زیادہ مزارعین سال رواں کی نئی پیداوار صارفین کے لیے پیش کریں گے۔
میلے کا مقصد خولانی کافی کو متعارف کرانا اورمقامی مزارعین کو دیگر شہروں کے علاوہ خلیجی ممالک کی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔