کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس آج ہوگی
’ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر خطاب کریں گے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر خطاب کریں گے۔
مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 35 منٹ پر شروع ہونے والی کانفرنس کے دوران وائرس کی نئی قسم کے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان وزارت صحت تازہ ترین اعداد و شمار کے علاوہ ویکسین کی موجودہ صورتحال پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہری وغیر ملکی بھی ترجمان سے ٹوئٹر پر دیئے گئے خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوالات کر سکتے ہیں‘۔