ویکسین لگوانے والے کورونا متاثرین میں اموات کی شرح انتہائی کم
وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی بھر پور مہم چلا رکھی ہے(فائل فوٹو اے پی)
سعودی سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ بن مفرح عسیری نے کہا ہے کہ ’ ویکسین لگوانے والے ایسے افراد جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ان میں اموات کی شرح بے حد کم ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری صحت نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ’ جو لوگ ویکسین کی تمام خوراکیں لے چکے ہیں اور وہ کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں ان میں اموات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے‘۔
سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی بھر پور مہم چلا رکھی ہے۔ گزشتہ برس انہی دنوں میں ویکسین مہم کا آغاز کیا گیا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ریاض دنیا کے ان تین پہلے شہروں میں سے ایک ہے جہاں کے شہریوں نے کورونا ویکسین لینے میں پہل کی۔اب اس کے مثبت اثرات دیکھ رہے ہیں‘۔
ڈاکٹر عسیری نے کہا کہ ’ہر اس سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو سراہتے ہیں جس نے ویکسین سے متعلق سازشی مفروضوں پرتوجہ نہیں دی اور پہلی فرصت میں کورونا ویکسین لگوانے کا اہتمام کیا‘۔