دبئی: وائٹ ہاؤس کے اہم عہدہ داروں کا ای میل ہیک کرنے والے گرفتار
دبئی: دبئی پولیس نے وائٹ ہاؤس کے 5اہم عہدہ داروں کی ای میل ہیک کرنے والے 3افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عجمان کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر 3غیر ملکی وائٹ ہاؤس کے اہم عہدہ داروں کاای میل ایڈریس ہیک کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ہیکروں نے امریکی عہدہ داروں سے تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ وہ عہدہ داروں کے ای میل سے خفیہ معلومات تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ امریکی حکام نے اماراتی پولیس کو مطلع کیا تھا کہ تاوان کا مطالبہ کرنے والے امارات میں مقیم ہیں جس پر پولیس نے ان کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا۔