نارتھ چارلسٹن ، کیلیفورنیا .... مشہور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اپنے جس اہم منصوبے پر کام کررہی تھی اس میں اسے کامیابی ملی ہے۔اس نے نہ صرف اپنا ڈریم لائنر طیارہ 787-10 تیار کرلیا ہے بلکہ اسکی پہلی تجرباتی پروازبھی مکمل ہوچکی ہے۔ اس طیارے کو اسٹریٹ طیارے کا بھی نام دیا گیا ہے کیونکہ اسکی لمبائی بہت زیادہ ہے واضح ہو کہ بوئنگ 787-8 سے یہ 18فٹ اور بوئنگ 787-9سے 5.5میٹر زیادہ لمبا ہے۔ اس میں 330مسافروں کی گنجائش ہے اور نشست کے اعتبار سے بھی یہ 787-8، اور 787-9سے کافی بڑا ہے۔ تجرباتی پروازسے واپس آنے کے بعد اس کے ہواباز نے بتایا کہ 31کروڑ28لاکھ پونڈ مالیت کے طیارے کی اڑان اچھی رہی ۔طیارے کو کیپٹن ٹم برگ اڑا رہے تھے اور انہوں نے پریس کانفرنس میں اسکی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ا س طیارے کو نارتھن چارلسٹن کی بوئنگ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ ماہ ڈرامائی طور پر اس بوئنگ فیکٹری کو دیکھنے پہنچے تھے اور ڈریم لائنر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا تھا۔