مراکش کا 7 فروری سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
29 نومبر سے تمام براہ راست پروازیں معطل ہیں( فائل فوٹو روئٹرز)
مراکش میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ مراکشی حکام نے 7 فروری 2022 سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی سفارتخانے بیان میں کہا کہ’ مراکش میں ہنگامی صحت حالات کے نگراں ادارے نے قانونی تقاضے پورے کیے جانے کےبعد 7 فروری سے پروازوں کی بحالی کے لیے گرین سگنل دیا ہے‘۔
مراکش میں وبا کا دائرہ محدود ہونے لگا ہے اور صورتحال معمول کی جانب آرہی ہے۔
سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ’ وہ مراکش کا سفر کرنے سے قبل سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رابطہ کرکے ضروری معلومات حاصل کریں‘۔
یاد رہے کہ مراکش میں حکام نےاومی کرون کے تیزی سے پھیلنے سے بچاو کے لیے 29 نومبر سے تمام براہ راست پروازیں دو ہفتے کےلیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم دو ماہ بعد پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔