Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مراکش: پروازوں کی آمدورفت 31 جنوری تک معطل

متعدد افریقی ممالک کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کی زد میں ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مراکشی حکومت نے کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر 31 جنوری 2022 تک کمرشل پروازوں کی آمد ورفت  معطل کردی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ نے مراکشی ٹی وی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پروازوں کی آمد و رفت کو 31 جنوری تک معطل کرنے کا فیصلہ مراکش سمیت دنیا بھر میں ’اومی کرون‘ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔  
یاد رہے کہ مراکشی حکام پروازوں کے علاوہ بری راستوں سے بھی آمد و رفت پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔ مراکش افرایقی عرب ملک ہے ۔
ان دنوں متعدد افریقی ممالک کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کی زد میں ہیں۔  

شیئر: