العلا کے پرنس عبدالمجید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کی شام پیرس سے السعودیہ کی پہلی براہ راست پرواز پہنچی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پیرس کے چارلس ڈیگال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی پرواز سے 75 یورپی سیاح پہنچے ہیں۔ وہ العلا کے تاریخی مقامات کی سیاحت کریں گے۔
العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کا خیر مقدم العلا کی ثقافت اور تاریخی ورثے سے پوری دنیا کو متعارف کرانے کے پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ العلا ایئرپورٹ سےمارچ 2021 میں بین الاقوامی پروازیں شروع کی گئی تھیں۔
العلا رائل کمیشن نے السعودیہ کی پیرس سے آنے والی پرواز سے آنے والے یورپی سیاحوں کا خیر مقدم کیا اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
فرانسیسی سفیر نے العلا رائل کمیشن کے اس اقدام کا خیر مقدم کرنے ہوئے اسے سراہا ہے۔
انہوں نے عربی میں ٹویٹ کیا ’میرے پیارے فرانسیسی دوستو آو اور العلا کے خزانے دریافت کرو‘۔
پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے 30 جنوری سے 27 مارچ تک ہر اتوار کو ایک پرواز چلائی جائے گی۔ پیرس سے العلا کا سفر کا دورانیہ پانچ گھنٹے کا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے شہریوں اور قریبی ملکوں کے سیاحوں کو نئے روٹ کا فائدہ ہوگا۔
العلا میں تاریخی مقامات کی سیاحت کے شائقین کے لے بہت کچھ ہے۔ یہاں وہ قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
As #AlUlaInternationalAirport welcomed the 1st direct flight from #Paris operated by @Saudi_Airlines, with travellers from France and Europe, it is another milestone in our efforts to reconnect the world to #AlUla and northwest Arabia's heritage, culture, and hospitality. pic.twitter.com/feVtNehPWb
— الهيئة الملكية لمحافظة العلا (@RCU_SA) January 28, 2022
یہاں ایک ہزار قبل مسیح پرانے متعدد تاریخی مقامات ہیں۔ العلا کا زرخیز نخلستان صحرائی پہاڑوں اور منفرد شکل و صورت کی چٹانوں کے درمیان 25 کلو میٹر کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے۔
العلا میں یونیسکو کے تاریخی ورثے کی فہرست پر موجود الحجر مقام بھی ہے۔ یہ اردن میں عظیم نبطی سلطنت البترا کا دوسرا شہر ہے۔