پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سنیچر کو طالبان سے بات چیت کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معید یوسف کے اس دورے کا مقصد افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ساتھ انسانی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
-
لاہور دھماکے کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں: مشیر قومی سلامتیNode ID: 580021
-
طالبان حکومت سے روابط رکھنے کے سوا چارہ نہیں: مشیر قومی سلامتیNode ID: 600476
-
طالبان کے ذریعے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہوئے: شیخ رشیدNode ID: 637386
معید یوسف جو بین وزارتی رابطہ سیل برائے افغانستان (اے آئی سی سی) کے کنونیر بھی ہیں، نے جنگ زدہ ملک میں انسانی بحران کو روکنے کی کوششوں پر بات چیت سمیت دوسرے موضوعات پر بات چیت کے لیے پہلے 18-19 جنوری کو افغانستان کا دورہ کرنا تھا۔
پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت یہ دورہ موسم کی شدید خرابی کے باعث ملتوی کرنا پڑا تھا۔ تاہم وہ آج کابل پہنچے اور اپنے دورے کا آغاز قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات سے کیا۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہمارے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ایک بین وزارتی وفد کے ہمراہ کابل میں ہیں۔ ان کے دورے کا آغاز قائم مقائم وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ایک مثبت ملاقات سے ہوا ہے۔‘
Our NSA Moeed Yusuf is in Kabul with an interministerial delegation. Had a productive meeting with Acting FM Mullah Amir Khan Muttaqi to kick off the visit. Will have multiple official meetings to strengthen humanitarian & econ engagement @ForeignOfficePk pic.twitter.com/J5mcOPm1xR
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) January 29, 2022