Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ پلاسٹک کی اشیا اور گتے کے کارٹنز میں لگی تھی( فوٹوٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی شہری دفاع نے جدہ کے ایک میدان میں ذخیرہ کی جانے والی پلاسٹک کی اشیا اور گتے کے کارٹنز میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ( فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

محکمہ شہری دفاع کے ٹوئٹراکاونٹ پرجاری مختصر بیان میں کہا  گیا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں فائرفائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لگنے والی آگ پرجلد ہی قابو پالیا۔ 
شہری دفاع کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ پلاسٹک کے کریٹوں اور وہاں رکھے گئے گتے کے کارٹنوں میں لگی تھی جو کھلے میدان میں پڑے ہوئے تھے۔ 

شیئر: