اداکارہ کاجول بھی کورونا کا شکار، ’مسکراہٹ سجائے رکھیں‘
اداکارہ کاجول کی شادی اداکار اجے دیوگن سے 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔ (فوٹو: کاجول انسٹاگرام)
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کاجول نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں کورونا مثبت ہوں اور نہیں چاہتی کہ کوئی ’روڈلف‘ کی طرح میری سرخ ناک دیکھے۔ اس لیے آئیے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھیں۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ پر بیٹی کی مسکراہٹ بھری تصویر شیئر کی۔ کاجول نے مزید کہا کہ ان کو اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی یاد آ رہی ہے۔
اداکارہ کاجول کی شادی اداکار اجے دیوگن سے 24 فروری 1999 کو ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے نیسا دیوگن اور یوگ دیوگن ہیں۔
انہوں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ انڈیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں یکساں مقبول ہیں۔
حال ہی میں کاجول نے اپنی فلم ’عشق‘ کے 24 سال منائے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ان کے شوہر اجے دیوگن، اداکار عامر خان اور اداکارہ جوہی چاؤلہ تھے۔
کاجول نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’محبت، جنگ اور نوے کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے۔‘
کاجول کی سب سے بڑی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ قرار دی جاتی ہے جس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان ہیرو تھے۔