نطاقات کے نئے پروگرام اور لاجسٹک سیکٹر پر اثرات کا جائزہ
اتوار 30 جنوری 2022 20:19
وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے اتوار کو ورچول اجلاس کیا ہے(فوٹو سبق)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت میں لاجسٹک نیشنل کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اتوار کو ورچول اجلاس کیا ہے۔
اجلاس میں وزارت کے عہدیدار اور سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے نمائندے شریک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے شرکا نے لاجسٹک نیشنل کمیٹی کے کردار و اہداف،نطاقات کے نئے پروگرام اورلاجسٹک سیکٹر پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
وزارت افرادی قوت اور لاجسٹک نیشنل کمیٹی کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مطلوبہ اسامیوں کی سعودائزیشن اوراس سے متعلق معلومات کے بعد ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔
وزارت افرادی قوت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔
وزارت افرادی قوت چاہتی ہے کہ نجی ادارے ترقی کرکے اپنے کاروبار کا دائرہ وسیع کریں اور لیبر مارکیٹ میں پیش آنے والی تمام رکاوٹیں ٹھوس بنیادوں پر حل کریں۔