وہیل چیئر پر بیٹھی دنیا کی پہلی مس ورلڈ
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
پولینڈ میں ایک منفرد مقابلہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے معذور حسیناؤں نے شرکت کی ۔ بیلاروس کی حسینہ نے پہلی مس ورلڈ کا تاج سر پرسجا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چلنے پھرنے سے معذور مگرحسن کی دولت سے مالامال دنیا بھر کی معذور حسیناؤں کا مقابلہ منعقد ہوا۔ حسینائیں وہیل چیئر پربیٹھنے کے با وجود بھی حسن کے جلوے بکھیرتی رہیں ۔
مقابلے میں19 ممالک کی24 دوشیزاؤں نے روایتی ملبوسات میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔پہلی مس وہیل چیئرورلڈ کا تاج بیلاروس کی حسینہ الیگزینڈرا کے سر پر سجا، تاج پہنتے وقت الیگزینڈراکی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
مقابلے میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی حسینہ اور تیسرے نمبر پر میزبان ملک پولینڈ کی حسینہ رہی۔یہ مقابلہ کرانے کا مقصد معذور انسانوں کےمتعلق پائی جانے والی روایتی سوچ کو تبدیل کرنا اور دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں۔