سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
منگل 1 فروری 2022 15:34
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز پاکستان کی گولڈ مارکیٹ کے ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 124950روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 107124 روپے رہی۔
22 قیراط سونے کی فی دس گرام 98197 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے رہی۔