Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رومان رئیس نے شاداب خان کو آؤٹ کرنے کا لمحہ کیوں سیلیبریٹ نہ کیا؟

شاداب خان ایک ایسے وقت ر آؤٹ ہوئے تھے جب وہ میچ کا نقشہ بدل رہے تھے۔ فوٹو: کرک انفو
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون (پی ایس ایل 7) کے آٹھویں میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ درمیان سنسنی خیز مقابلے میں رومان رئیس نے شاداب خان کی اہم وکٹ ایک ایسے موقع پر حاصل کی جب شاداب خان میچ کا نقشہ بدل رہے تھے، لیکن رومان رئیس نے اس وکٹ پر جشن نہیں منایا۔
سوشل میڈیا صارفین رومان رئیس کے اس اقدام کی وجہ ان کا یونائیٹڈ کا سابق کھلاڑی ہونا قرار دے رہے ہیں۔ تاہم رومان ریئس نے اس کو ’عزت اور محبت‘ قرار دیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 20 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا تھا۔
ریحان الحق کی ٹویٹ پر رومان رئیس نے خود لکھا ہے کہ ’یہ اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو عزت اور محبت دینے کے سوا کچھ نہیں۔‘
ایک اور ٹویٹ میں ملتان سلطانز کے بولر رومان رئیس نے اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے ’پی ایس ایل میں واپسی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کرکٹ کے شاندار کھیل میں اپنا کردار ادا کرنے پر مجھے حیرت ہو رہی ہے۔‘
 
 
ملک انس اعوان نے رومان رئیس کو شاداب کی وکٹ کے خلاف جشن نہ منانے پر لکھا ہے رومان رئیس کا شاداب خان کی وکٹ پر جشن نہ منانے کے فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ رومان پی ایس ایل کے پہلے چھ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔
 
فرید خان نے لکھا ہے کہ ’ہم فٹ بال میں اکثر دیکھتے ہیں کہ کھلاڑی اپنے سابق کلب کے خلاف گول کرنے پر جشن نہیں مناتے۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’رومان رئیس نے شاداب خان کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے سے انکار کر دیا۔ یونائیٹڈ نے ان کی ویسا کھلاڑی بننے میں مدد کی جو وہ آج ہیں اور وہ ان سے پیار کرتے ہیں۔‘
ہانیہ نے لکھا ہے کہ ’کیا صرف میں ہی رومان رئیس کےلیے نرم گوشہ رکھتی ہوں؟ وہ سب سے مہربان اور اچھے انسان کی طرح لگتے ہیں جو دنیا کی تمام کامیابیوں کے مستحق ہیں۔‘

 

 

شیئر: