Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی ویزوں کی سہولت کے لیے سینٹر قائم

سینٹر شہریوں،غیرملکیوں اور سرمایہ کاروں کو انٹرنیشنل ویزوں کی سہولت دے گا۔ (فوٹو عاجل)
فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس نے سرمایہ کاروں کے لیے بین الاقوامی ویزوں کی سہولت مہیا کردی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس  نے وی ایف ایس گلوبل کے ساتھ متعلقہ سرمایہ کاروں کے لیے ویزہ سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ اس کی بدولت دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط ریاض میں ہوئے۔ فیڈریشن آف سعودی چیمبرز آف کامرس کی جانب سے قائم مقام سیکریٹری جنرل حسین بن عبدالقادر العبد القادر  اور وی ایف ایس گلوبل کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر سمنت کپور نے دستخط کیے۔
معاہدے کے بموجب ریاض میں ایک سینٹر قائم کیا جائے  گا۔ اس میں ویزہ سروس فراہم کرنے کے لیے ماہر اہلکار تعینات ہوں گے۔ سینٹر سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سرمایہ کاروں کو انٹرنیشنل ویزوں کی سہولیات فراہم کرے گا۔
فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل العبد القادر نے توجہ دلائی کہ سینٹر کا قیام سرمایہ کاروں اور کاروباری معاشرے کو منفرد خدمات فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔
العبدالقادر نے کہا کہ فیڈریشن اور کمپنی سینٹر کے باقاعدہ افتتاح کے لیے ضروری سازوسامان اور ضروری وسائل فراہم کرے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: