Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے مزید حقوق

ریاض۔۔۔۔۔۔سعودی عرب نے لمبی مدت تک مملکت میں سرمایہ کاری کرنیوالے غیر ملکی کو غیر منقولہ جائداد خریدنے پر باقاعدہ مالکانہ حقوق دیدیئے۔یہ فیصلہ سعودی کابینہ نے کیا ہے جسے سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے۔ اسکے بموجب غیر ملکی سرمایہ کار کو جو حقوق حاصل ہوئے ہیں ان کے بموجب اسے جائدادکے مالکانہ حقوق رکھنے والے مقامی شہری سے کسی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مثال کے طور پر اگر کسی غیر ملکی سرمایہ کار نے لمبی سرمایہ کاری کرکے کسی سے غیر منقولہ جائداد کرائے پر حاصل کی ہو تو اسے کرائے دار کیلئے مقرر جملہ حقوق حاصل ہونگے اس سلسلے میں کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -صعدہ میں حوثیوں پر حملہ، جازان کی آبادی پر حملے کا جواب ہے، الترکی

شیئر: