Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کار ٹریننگ سینٹر کھول سکتے ہیں؟

ادارے نے اس حوالے سے شرائط و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی عرب میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹریننگ سینٹر کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ادارے نے اس حوالے سے شرائط و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کے اعلیٰ ادارے نے بتایا ’غیر ملکی سرمایہ کار صرف اور صرف اعلی ٹریننگ سینٹر ہی کھول سکتے ہیں‘۔
 ادارے نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے جن شرائط و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
پہلی شرط یہ ہے کہ سرمایہ کار کمپنی ہو یا ٹریننگ میں سپیشلسٹ ادارہ ہو اپنے وطن میں اس کی رجسٹریشن ہو۔

غیر ملکی سرمایہ کار صرف اعلی ٹریننگ سینٹر ہی کھول سکتے ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

دوسری شرط کے مطابق متعلقہ کمپنی یا ادارے کو ٹریننگ کے شعبے میں کم از کم ایک برس کا تجربہ حاصل ہو۔
تیسری شرط میں کہا گیاکہ متعلقہ کمپنی یا ادارہ سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی سے ٹریننگ سینٹر کے لیے لائسنس حاصل کیے ہوئے ہو۔
چوتھی شرط یہ ہے کہ کمپنی یا ادارے کے پاس موثر تجارتی رجسٹریشن موجود ہو۔
اس حوالے سے پانچویں شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کمپنی یا ادارہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی پروگرام چلائے اور اعلیٰ ٹریننگ سینٹر کھولنے پر اکتفا کرے۔
چھٹی شرط یہ ہے کہ کمپنی یا ادارہ اپنا قانونی وکیل یا اپنا بااختیار نمائندہ تعینات کرے۔

شیئر: