جدہ:غیر ملکی سے گاڑی چھینے والے 4 افراد گرفتار
ملزمان میں 3 سعودی اورایک فلسطینی شامل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کمشنری میں پولیس نے اسلحہ کے زورپرغیر ملکی سے گاڑی چھینے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس کواطلاع ملی تھی کہ شہر کے معروف علاقے سے نامعلوم افراد نے ایک غیر ملکی سے اسلحہ کے زورپرگاڑی چھینی اور فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی جلد ہی نشاندہی کرلی گئی جن کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کروالی گئی۔
ریجنل پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں تین سعودی اورایک فلسطینی باشندہ شامل ہے جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے باقاعدہ تفتیش کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا