Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ایشیائی شہری گرفتار

سعودی عرب کے شہر مکہ میں پولیس نے چوری کے الزام میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔
سعودی اخبار عاجل کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ مالی جرائم کے انسداد کے لیے جاری کارروائیوں میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی عمریں 40 اور 50 برس کے لگ بھگ ہیں۔
پولیس کے مطابق ان دو افراد نے ایک ہی طرح کے پانچ جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں ایک کمیونیکشن کمپنی کے ٹاور سے ایک لاکھ 50ہزار ریال کی بیٹریاں چوری کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کیا جائے گا۔

شیئر: