Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد میں بلند عمارتوں کے رہائشی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد باہر نکلے۔ فائل فوٹو: اے پی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ خبیر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سنیچر کو زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا کہ نو بج کر 16 منٹ پر پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔  زلزلہ زیر زمین 210 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد کی بلند عمارتوں کے رہائشی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر خوف کا شکار ہوئے۔
زلزلے کے جھٹکے شمال میں سکردو، وادی لیپا جبکہ پنجاب میں سرگودھا اور لاہور تک محسوس کیے گئے۔

شیئر: