Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب اور صنعا میں اہداف پر فضائی حملے

مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 21 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے( فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 21 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے سنیچر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 13 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے صنعا میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صنعا اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی شہریوں کو لاحق خطرات سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن  کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو روزانہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: