Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کا حوثیوں کےخلاف آپریشن، 190 دہشتگردہلاک

 عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کی مارب، البیضا اور تعزکمشنریوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 44 حملے کیے گئے۔  
سبق ویب سائٹ کے  مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ تینوں مقامات کے عسکری ٹھکانوں پر حملوں میں حوثیوں کی 29 گاڑیاں تباہ اور  190 سے زیادہ  دہشت گرد مارے گئے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری افواج اور حوثیوں کے درمیان جمعرات کو گھمسان کے معرکے ہوئے۔
ایک سے زیادہ محاذ پر جنوبی مارب میں سرکاری افواج نے حوثیوں پر برتری حاصل کرلی۔ العمالقہ بریگیڈ نے جنوبی مارب کے العبدیہ ضلع میں نئی پیشرفت حاصل کی ہے۔ 
محاذ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق العمالقہ بریگیڈ نے الحمران اور عزلہ الصوفی علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
یہ دونوں العبدیہ ضلع میں واقع ہیں۔ اس سے قبل العمالقہ نے الجفرۃ علاقے کو حوثیوں کے حملوں سے محفوظ کردیا تھا۔
الجوبہ میں سرکاری افواج اور ان کے ہمنوا حریت پسندوں نے امریش سٹراٹیجک چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔ مقصد الجوبہ اور حریب کو جوڑنے والی لائن تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ 

شیئر: