Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ’ابشر‘ اور’توکلنا ‘ ایپ کو ضم کرنے کا منصوبہ، سہولتیں کیا؟

شہریوں اور تارکین کوسرکاری معاملات کو نمٹانے میں سہولت ہوگی( فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں ’ابشر‘ اور’توکلنا ‘ ایپ کو ضم کیے جانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔
توکلنا اور ابشر کو ضم کرنے سے شہریوں اورغیر ملکیوں کو مشترکہ پلیٹ فارم میسر آئے گا جس سے انہیں سرکاری معاملات کو نمٹانے میں سہولت ہوگی۔ 
اخبار 24 نے ’العربیہ ٹی وی چینل ‘ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابشر پلیٹ فارم اور توکلنا ایپ مملکت میں کافی اہم ہیں۔
ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری معاملات انجام دیے جاتے ہیں جبکہ توکلنا ایپ کورونا وائرس کی وبا کے دوران جاری کی گئی تھی جس کا مقصد سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا وائرس کے بارے میں مطلع کرنے کے علاوہ کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ رکھنا ہے۔
مملکت میں توکلنا ایپ پرایک کے لیے لازمی ہی نہیں انتہائی اہم ہے جس کے ذریعے ویکسینیشن کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔
ایسے افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین نہیں لگوائی ایپ پرانکا امیون اسٹیٹس نہیں ہوگا جس کی وجہ سے وہ کسی بھی سرکاری و نجی ادارے کے علاوہ عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ 
ابشر اور توکلنا کو ضم کرنے سے شہریوں اورمملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو کافی سہولت ہوگی ایک ہی پلیٹ فارم پرتمام سہولتیں یکجا ہوجائیں گی۔ 
 ذرائع کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے ابشراور توکلنا کو ضم کرنے کے بارے میں حتمی جائزہ لے رہے ہیں۔ وزارت داخلہ ، نیشنل ڈیجیٹل اتھارٹی اور سعودی ڈیٹا ومنصوعی ذہانت کے ادارے اپنی رپوٹ پیش کرنے کے بعد حتمی منظوری اور طریقہ کار جاری کریں گے۔ 

 

شیئر: