سعودی وزارت صحت نے بوسٹرڈوز لگوانے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ’ وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے 8 ماہ گزرچکے ہیں وہ بوسٹرڈوز لگوائیں‘۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوال سے جاری انفوگرافک کے حوالے سے کہا ہے کہ’ اگر کسی نے ویکسین کی دوسری خوارک یکم اکتوبر2021 کو لگوائی ہے اسے چاہئے کہ وہ بوسٹرڈوز لگوانے کے لیے بکنگ حاصل کرنے کی کوشش کرے‘۔
مزید پڑھیں
-
کورونا میں مبتلا شخص بوسٹر ڈوز لگوا سکتا ہے؟Node ID: 638736
-
یکم فروری سے بوسٹر ڈوز کے بغیر کن مقامات پر داخلہ ممنوع ہوگا؟Node ID: 639031
وہ افراد جو بوسٹرڈوز ویکسین کی دوسری خوراک کے 8 ماہ گزرجانے کے بعد بھی نہیں لگوائیں گے توکلنا ایپ پر ان کااسٹیٹس تبدیل ہوجائے گا۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’صحتی‘ یا توکلنا ایپس پربوسٹرڈوز لگوانے کےلیے پیشگی وقت حاصل کیاجاسکتا ہے۔
خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے یکم فروری سے نئے پروگرام کو جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وہ افراد جو بوسٹرڈوز نہیں لگوائیں گے انکے توکلنا اسٹیٹس پر’امیون‘ ختم ہوجائے گا جس سے وہ عوامی مقامات، مارکیٹوں، سرکاری ونجی اداروں و دیگرمقامات پرنہیں جاسکیں گے۔