Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فرنٹ میں خواتین کے نئے فٹنس سنٹر کا قیام

شہزاددی سارہ السعود کی زیرنگرانی 2012 میں پہلے فٹنس کلب کا افتتاح ہوا۔ (فوٹو نیویو)
سعودی عرب میں خواتین کے لیے فٹنس سنٹرز کی ایک چین نیو یو نے ریاض فرنٹ میں اپنا ایک نیا فٹنس سنٹر قائم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فٹنس سنٹر ایسی خواتین جو اعلیٰ معیار کے پرسکون ماحول میں جدید ترین فٹنس ٹیکنالوجیز کے ساتھ  مختلف قسم کی ورزش کرنا چاہتی ہیں انہیں شمولیت کی دعوت دیتا ہے۔

ریاض فرنٹ کی نئی برانچ میں جدید نوعیت کا سامان رکھا گیا ہے۔ (فوٹو نیو یو)

نیویو ریاض میں رہنے والے شہریوں کو جسمانی ورزش، مختلف کھیلوں اور صحت مند زندگی گزارنے کی جانب عملی اقدام کی ترغیب دیتا ہے۔
ریاض فرنٹ کے علاقے میں کھولی گئی فٹنس سنٹر کی نئی برانچ میں جدید طرز تعمیر اور خوبصورت ڈیزائن کے سٹوڈیو ٹائپ ہالز میں مختلف نوعیت کا ورزش کا سامان رکھا گیا ہے۔
نیویو فٹنس سنٹر کی جنرل منیجر سمیرہ رواحہ نے بتایا ہے کہ دس سالہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیویو اپنی یہ آٹھویں برانچ کا آغاز کر رہی ہے۔
جنرل مینجرنے بتایا کہ ہمارے جن میں جو خاص بات ہے اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سرفہرست ہمارے پاس بین الاقوامی تجربہ کار ٹرینرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں مختلف کھیلوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ ہمارے کلائنٹس کی ہمیشہ ایک محدود تعداد رہتی ہے جس کے باعث سنٹر میں زیادہ رش نہیں ہوتا اور مختلف اوقات کار کے لحاظ سے ہر کلائنٹ کے پاس ایک شیڈول ہے۔

آٹھویں سنٹر کے مقام کے لیے ریاض فرنٹ کا علاقہ انتہائی اہم ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سمیرہ رواحہ نے بتایا کہ شہزاددی سارہ السعود کی زیر نگرانی 2012 میں پہلے فٹنس کلب کا افتتاح کیا گیا جو کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے اس نوعیت کا اولین کلب ہے۔
آٹھویں سنٹر کے مقام کے لیے ریاض فرنٹ کا علاقہ بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں شاپنگ، مختلف قسم کی تفریحات اور یہاں آنے والوں کے لیے بہت سی دلچسپیاں ہیں اور سب سے اہم یہ کہ سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبے کے حصے کے طور پر ریاض کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ریاض فرنٹ کا منصونہ نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔
 

شیئر: