پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری 2022 میں ملک بھر میں گذشتہ 32 برسوں کے دوران سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے ماحول پر ڈیٹا اکھٹا کرنے والے سینٹر (کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینیٹر کراچی) کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں مسلسل بارشوں کے تین دور ہوئے جو معمول سے بہت زیادہ تھے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں مسلسل برف باری اور کراچی اور بلوچستان میں سمندری طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ بارشوں کی وجہ سے گزشتہ 62 برسوں کے مقابلے میں جنوری 2022 دوسرا بھیگا ترین مہینہ ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کم بارشیں: ’پانی اور خوراک کی قلّت کا خدشہ‘Node ID: 538431
-
’سوری کینیڈا، پاکستان میں بہار آ گئی ہے‘Node ID: 545276