Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  دمام کے لیے 3 ترقیاتی منصوبے جاری

ترقیاتی منصوبے کے تحت شانداررہائشی مراکز تعمیرکیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
الشرقیہ کے میئر انجینیئر فہد الجبیر نے 3 قومی کمپنیوں کو دمام میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دے دیے۔ 
 ترقیاتی منصوبوں سے3 کروڑ80 لاکھ ریال سے زیادہ آمدنی ہوگی۔ ٹھیکوں پر دستخط سیکریٹری برائے سرمایہ کاری انجینیئر حمدان العرادی کی موجودگی میں کیے گئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک قومی کمپنی دمام کے کنگ فہد محلے میں 21 ہزار 357 مربع میٹر کے رقبے پر موٹر سروس کمپلیکس قائم کرے گی۔
دوسری کمپنی 9 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مغربی دمام میں مشترکہ رہائشی مرکز تیار کرے گی۔ یہ جملہ سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ اس کا انتظام اور مینٹیننس بھی قومی کمپنی کے ذمے ہوگا۔ 
تیسری کمپنی دمام کے مغرب میں ہی 9 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرسروسز سیکٹرز کے تعمیراتی منصوبے پرکام  کرے گی۔ یہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ سینٹر کا انتظام اور اصلاح و مرمت بھی کمپنی ہی کے ذمے  ہے۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی نے مذکورہ تینوں ٹھیکے  25 برس کے لیے دیے ہیں۔ اس دوران تینوں اداروں کی دیکھ بھال اور انتظامات قومی کمپنیوں ہی کے ذمے رہیں گے۔ 

شیئر: