موسمیات سے متعلق انٹرنیشنل سائٹ نےجولائی میں سعودی عرب کے تین شہروں رفحا، الجوف اور دمام کو دنیا کے گرم ترین شہر قرار دیا ہے۔
24 جولائی کو رفحا شہر دنیا کا گرم ترین شہر تھا۔ درجہ حرارت 50.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 26 جولائی کو الجوف دنیا کا گرم ترین شہر مانا گیا جہاں اس دن درجہ حرارت 47.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دمام کا نمبر سب سےآخر میں آیا جہاں 31 جولائی کو درجہ حرارت 50.4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
الوطن اخبار کے مطابق ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 کے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ درجہ حرارت رہا۔ درجہ حرارت کے گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
1880 سے ریکارڈ کیے جانے درجہ حرارت کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ جولائی 2020 میں سب سے زیادہ گرم علاقے رفحا، دمام اور الجوف رہے۔
ماحولیاتی معلومات کے قومی مراکز کا کہناہے کہ جنوری سے جولائی تک درجہ حرارت میں 1.05 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔ یہ 20 ویں صدی کے اوسط اضافے سے زیادہ ہے۔ اسی تناظر میں اسے دوسرا گرم ترین دورانیہ مانا جارہا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں درجہ حرارت 0.04 بڑھا تھا۔
جولائی 2020 کے دوران بین الاقوامی سمندروں کا درجہ حرارت ریکارڈ کے حوالے سے تیسرا بلند ترین درجہ حرارت رہا۔ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔