Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت سے وہی مستفیض ہونگے جنکا ہروب 19مارچ سے قبل لگا ہوگا

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات کے ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کہا ہے کہ 90 روزہ مہلت سے وہ افراد مستفیض ہو سکتے ہیں جن کا ہروب مہلت کے اعلان یعنی 19مارچ2017 ءسے قبل لگا ہو ۔ اردو نیوز کی جانب سے شروع کئے جانے والے سلسلے میں قارئین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کرنل شلہوب نے کہا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کے حوالے سے شروع کی جانے والی مہم کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ افراد جو قانونی طور پر مملکت میں مقیم نہیں وہ اس مہلت کے دوران اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں ۔ اس ضمن میں وزیر داخلہ نے 19 مارچ 2017 کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لئے 90 روزہ مہلت کا اعلان کیاتھا ۔ مہلت سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں ۔ مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکین کے خلا ف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔

شیئر: