ریاض .... محکمہ جنگلات و باغات کے ڈائریکٹر انجینیئر ابراہیم الھویمل نے کہا ہے کہ ریاض میں منعقدہ میلے میں 5.1ملین مختلف انواع و اقسام کے پھولوں سے قالین تیار کیا گیا ہے۔ اہل ریاض نے یہ قالین اپنے فوجی جوانوں سے محبت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔ الھویمل کا کہناتھا کہ پھولوں کا یہ کارپٹ آنے والوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ ہزاروں افراد اسے روزانہ د یکھنے آتے ہیں اور اسکی تصاویر اور وڈیو بناتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ میلہ ریاض کے جنوبی علاقے میں محکمہ جنگلات وباغات کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں یہ مثالی فلاور کارپٹ بھی شرکاءنے تیار کیا۔