مدینہ منورہ میں دھول، طریف اور قریات میں شدید سردی
اتوار 30 جنوری 2022 11:18
’جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا‘ (فوٹو: واس)
مدینہ منور ہ میں آج مطلع غبار آلود ہے، شمالی علاقوں میں شدید سرد ہے جبکہ باقی شہروں میں دن میں معتدل اور رات کو سردی مائل ہو جاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کی فضا گرد آلود رہے گی جبکہ الحناکیہ اور الیتمہ میں دوپہر تک دھول ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں آج درمیانے درجے کی سردی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مشرقی اور شمالی علاقوں میں شدید سردی جاری رہے گی جبکہ مدینہ منورہ میں رات کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جائے گی‘۔
دریں اثنا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب طریف اور قریات میں درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جازان میں 23 سینٹی گریڈ تھا۔