Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس ماہ میں منی لانڈرنگ کے 9 بڑے کیسز، 29 ارب ریال سے زیادہ ضبط

شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 10 ماہ کے دوران منی لانڈرنگ کے 9 کیسز میں 29.778 ارب ریال ضبط  کیے گئے ہیں‘۔
 منی لانڈرنگ کے کیسز میں جرم ثابت ہونے پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سزائیں ہوئیں اورملوث افراد پر جرمانے کیے گئے۔
الوطن اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ’  پبلک پراسیکیوشن کے ماتحت مالیاتی جرائم کی تفتیش کرنے والا خصوصی ادارہ منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے اور ملوث افراد سے پوچھ گچھ کرکے فرد جرم عائد کرنے کا مجاز ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن کےکے مطابق’ 10 اپریل کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں ملزمان کو 106 برس قید اور 465 ملین ریال ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی۔ گزشتہ سال منی لانڈرنگ کے کیسز میں قید، جرمانے اور ضبطی کی سزائیں دی گئی ہیں‘۔
اتوار 13 فروری کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں ملوث 11 افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔
 گروہ پر نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والے 10 بلین ریال فرضی اداروں کے اکاؤنٹس سے بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے۔

شیئر: