Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکن سعودی نیو میکسیکو میں کتوں کے حملے میں ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق دو بڑے کتے کاٹ رہے تھے اور بھونک رہے تھے( فوٹو عرب نیوز)
امریکن سعودی سعد بن عیاش العنزی نیو میکسیکو میں اپنے گھر کے قریب پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔
سعد العنزی کے اہل خانہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ نیو میکسیکو لاس کروسس میں گھر کے باہر ہمسائے کے دو کتوں نے حملہ کیا۔ 
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا’ انہوں نے تین بچوں کے باپ 56 سالہ سعودی شہری کو سڑک پرپڑے ہوئے دیکھا۔ وہ مدد کے لیے چیخ رہا تھا۔ اس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔ دو بڑے کتے اسے کاٹ رہے تھے اور بھونک رہے تھے‘۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق ’امریکن سعودی کے ہمسائے روڈی کلارک نے گھر سے باہر نکل کر ایک کتے کے سر پر کئی مرتبہ چھڑی سے مارا جس کے بعد کتے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے‘۔
کلارک نے پولیس کو بتایا ’ایسا لگتا تھا کہ حملہ بیس منٹ تک جاری رہا یہاں تک کہ کتوں ک پیچھے ہٹانے میں کامیاب ہوا‘۔
الوطن  اخبار کے مطابق متوفی کے بھائی نے بتایا کہ ’سعد گھر واپس آیا تھا۔ ہمسائے کے پالتو کتوں نے اچانک حملے میں اسے شدید زخم آئے۔ ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا‘۔ 
 اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری کی ہلاکت زیادہ خون بہنے سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سعودی شہری کی ایک ہمسائے کتوں کی مالک ہے۔ اس نےلاپروائی برتی ہے۔
ہمسائے میں رہنے والی خاتون کا موقف ہے کہ اس نے کتے باندھے ہوئے تھے پتہ نہیں کس نے انہیں کھول دیا۔
العربیہ کے مطابق سعد بن عیاش العنزی کے بھائی نے امریکہ میں سعودی سفارتخانے سے معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا ہے۔

 

شیئر: