Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہگیروں سے اشیا چھینے والا تین رکنی گروہ گرفتار

ملزمان وارداتوں کےلیے موٹرسائیکل استعمال کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں پولیس نے راہ گیروں سے اشیا چھیننے والے تین رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان سعودی شہری ہیں جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عاجل نیوز نے ریجن پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید بتایا کہ ریاض میں پولیس کو ایسے جرائم پیشہ افراد کی تلاش تھی جو موٹرسائیکل اور سائیکل استعمال کرتے ہوئے راہ چلتے افراد کے ہاتھوں میں موجود اشیا چھین کرفرار ہوجاتے تھے۔
ملزمان کے بارے میں متعدد شکایات پولیس کوموصول ہوئی تھیں جس پرملزمان کو گرفتارکرنے کے لیے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے جلد ہی ملزمان کی نشاندہی کرلی جو راہ چلتے افراد کے ہاتھوں میں موجود قیمتی اشیا چھین کرفرار ہوجاتے تھے۔
تینوں ملزمان کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے سے کردیا گیا جہاں ان سے تفصیلی تحقیقات کے بعد چالان مکمل کرکے انہیں عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: