Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے: یورپی یونین حکام

یورپی یونین کے حکام نے کہا کہ ’زیادہ تر معاملات طے پا چکے ہیں (فوٹو اے ایف پی)
یورپی یونین کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے سمجھوتہ طے پانے والا ہے لیکن اس کی کامیابی کا انحصار فریقین کے سیاسی عزم پر ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’مجھے توقع ہے کہ اگلے ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا، آنے والے دو ہفتوں میں۔‘
 روئٹرز نے گذشتہ روز رپورٹ کیا تھا کہ ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان ممکنہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یورپی یونین کے حکام نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر معاملات طے پا چکے ہیں، لیکن اس طرح کے مذاکرات میں کچھ طے نہیں پاتا جب تک سب کچھ طے نہ ہو جائے۔ لہذا ابھی بھی ہمارے کچھ سوالات ہیں جن میں سے کچھ سیاسی ہیں اور ان پر اتفاق مشکل ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ضروری ہے کیونکہ ایران کا نیوکلیئر افزودگی کا پروگرام تیزی سے جاری ہے۔ ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کے الزام  کی ہمیشہ سے تردید کی ہے۔
’وہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ معاہدہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔‘

شیئر: