Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین وطن مہلت سے فائدہ اٹھائیں ،سفیر ہند احمد جاوید

ریاض(کے این واصف )سفارتخانہ ہند نے غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کی مدد کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سفارتخانہ نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ہند احمد جاوید نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت سے متعلق مملکت میں مقیم غیر ملکی باشندوں میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غیر قانونی حیثیت میں مقیم تارکین مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ وقت میں یہاں سے نکل جائیں ۔ تارکین وطن کو آگاہ کرنے کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ احمد جاوید نے بتایا کہ تارکین کی مدد سفارتخانہ ہند اور قونصلیٹ جدہ کے علاوہ 21اور مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں سے آؤٹ پاس حاصل کرنے کی کارروائی مکمل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے 30دن میں سفارتخانہ اور جدہ قونصلیٹ پر ایمرجنسی سرٹیفکیٹ کیلئے 3655درخواستیں وصول ہوئیں ۔ آیا کہ ان درخواست گزاروں میں 40فیصدکا تعلق اترپردیش سے ہے جبکہ 10فیصد تامل ناڈو ، 7فیصد کیرالہ اور 4فیصد کا تعلق بہار سے ہے۔ ان میں سے 67فیصد کا ھروب لگا ہوا ہے ۔ سفارتخانہ ان کے معاملات کو فوری نمٹانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کا خروج جلد لگا کر انہیں ملک روانہ کیا جا سکے۔احمد جاوید نے مزید کہا ایسے افراد جو کسی جرم کی پاداش میں مطلوب ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھانے کے مستحق نہیں ہوں گے ۔ سفیر ہند نے ان ہندوستانیوں جن کی حیثیت کسی وجہ سے بھی غیر قانونی ہو گئی ہو ان سے اپیل کی کہ وہ سعودی حکومت کی دی ہوئی اس مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر سزا اور جرمانے کے اپنے وطن لوٹ جائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 1500سے 2000ہندوستانی ہر روز سفارتخانہ سے رجوع کر رہے ہیں ۔ بتایا گیا کہ ہندوستانی باشندے 24x7کی بنیاد پر ایمبیسی کے کنٹرول روم سے 8002471234ٹول فری سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ موبائل نمبر0544205063، 0542126762, 0542126748 یا ای میل [email protected]سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ، ابتداء میں قونصلر انیل نوٹیال نے خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر نائب سفیر ہند ہیمنت کوٹلوار بھی موجود تھے ۔

شیئر: