پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اپنی بولنگ سے زیادہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے کرکٹ فینز کی توجہ کا مرکز رہنے والے شاہنواز دہانی ’پیرس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے‘ لگے ہیں۔
پی ایس ایل 7 میں اب تک سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا حصہ شاہنواز دہانی نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’رضوان کو روکنے کا اس کے سوا کوئی طریقہ نہیں ہے‘Node ID: 646001
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز فالکنر نے پی ایس ایل کیوں چھوڑا؟Node ID: 646146
پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل ہینڈل کو مینشن کرتے ہوئے شاہنواز دہانی نے جہاں اپنا خیال پیش کیا وہیں ایھتلیٹ سے ان کی رائے جاننے کی بھی کوشش کی۔
’بلوچ بولٹ‘ کے لقب سے معروف سندھ سے تعلق رکھنے والے عبدالمعید بلوچ سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جب کہ بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں وہ دوڑ کے مقابلوں میں کئی میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
شاہنواز دہانی کی جانب سے یہ منفرد خیال اس وقت سامنے آیا جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
جمعہ کو ہونے والے میچ میں شاہنواز دہانی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں باؤنڈری کی طرف دوڑ لگائی تو بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے بلا دکھا کر انہیں روکنے کی کوشش کی۔
ٹیم ڈگ میں موجود لیجنڈ کرکٹر ویوین رچرڈ نے شاہنواز دھانی کے دلچسپ انداز پر جواب میں ان کی ستائش کی۔
اگلی ہی گیند پر شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کیا تو ایک مرتبہ پھر وہ باؤنڈری کی جانب دوڑے۔ اس موقع پر انہیں گراؤنڈ میں موجود امپائر علیم ڈار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش کی لیکن شاہنواز دھانی نے جہاں خود کو ان سے بچایا وہیں دوڑتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچ ہی گئے۔
Dahani Entertainment
#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvQG pic.twitter.com/2RXMvJS1jo— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022