Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آنے والی لڑکی سے سکیورٹی گارڈز کی زیادتی کی کوشش

پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والی لڑکی سے مبینہ طور پر دو سکیورٹی گارڈز نے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر میں ردا نامی لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ 18 فروری کو رات 11 بج کر 55 منٹ پر نشتر سپورٹس کمپلکس کے گیٹ نمبر ایک فیروز پور روڈ کی طرف جانا چاہتی تھی۔
’مگر راستہ بھولنے پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود دو افراد سے راستہ پوچھا۔‘ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ افراد راستہ دکھانے کے لیے ان کے ساتھ چل پڑے اور دھوکے سے انہیں اندھیرے میں لے گئے۔
ان کے مطابق ملزمان نے اندھیرے میں ان کو ریپ کرنے کی کوشش کی اور ان کے چیخنے چلانے اور شور مچانے پر ان کے والد اور ایک اور شخص ان کی طرف آئے اور انہیں بچا لیا۔ تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

شیئر: