Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں مبارک سنٹر کی تعمیر کےلیے معاہدہ، عثمان بزدار کا شیخ نہیان کا شکریہ

وزیراعلیٰ کے مطابق مبارک سنٹر تجارتی، رہائشی اور تفریحی سہولیات کے ساتھ ایک شاندار منصوبہ ہوگا (فوٹو سکرین گریب)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر شیخ نہیان کا لاہور میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لانے پر شکریہ ادا کیا۔
اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں پرجوش استقبال کرنے اور لاہور دھابی گروپ کے ساتھ 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پر یو اے ای کے شیخ نہیان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مبارک سنٹر کی تعمیر کے لیے ’دھابی گروپ‘ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جو تجارتی، رہائشی اور تفریحی سہولیات کے ساتھ ایک شاندار منصوبہ ہوگا۔
معاہدے کے مطابق دھابی گروپ اور پنجاب حکومت 60 ارب روپے کی لاگت سے لاہور کی بلند ترین عمارت مبارک سنٹر کی تعمیر میں تعاون کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کو رہائش فراہم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ راوی کے کنارے ایک نیا منصوبہ لاہور میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔

شیئر: