Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین اداکار فرحان اختر، شبانی دندیکر کی شادی میں کون کون شریک ہوا؟

فرحان اختر بالی وڈ کی مشہور جوڑی شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے بیٹے ہیں۔ (تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام)
انڈین ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے گذشتہ ہفتے ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔
اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں فرحان اختر نے اپنے مداحوں کا ’پرائیوسی‘ کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام

فرحان اختر کی شادی گذشتہ ہفتے اداکارہ اور ماڈل شبانی دندیکر سے ہوئی تھی۔
فرحان اختر کی جانب سے جاری کی گئی شادی کی تصاویر میں اس تقریب میں شامل بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام

واضح رہے فرحان اختر انڈیا کی شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور ترین جوڑی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے صاحبزادے ہیں۔

تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام

شادی کی تقریب میں فرحان اختر نے فیشن ڈیزائنر گوندا مہتا کا ڈیزائن کیا ہوا سوٹ پہنا جبکہ ان کی اہلیہ کا لباس معروف فیشن ڈیزائنرز مونیکا اور کرشمہ نے تیار کیا تھا۔

تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام

انڈین فلموں کے لیے سینکڑوں گانے کمپوز کرنے اور گانے والے گلوکار شنکر مھادیون اور فرحان اختر کے قریبی دوست ریتھک روشن بھی اس تقریب میں شریک تھے۔

تصویر: فرحان اختر/انسٹاگرام

واضح رہے فرحان اختر کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سنہ 2000 میں ہیرسٹائلسٹ ادھونا بھبھانی سے شادی کی تھی، تاہم 2017 میں دونوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: