Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کے نوعمر شطرنج کے کھلاڑی نے عالمی چیمپیئن کو مات دے دی

رمیش بابو پرگناندھا 2016 میں صرف 10 سال کی عمر میں ہی تاریخ کے سب سے کم عمر انٹرنیشنل ماسٹر بن گئے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے نوعمر شطرنج کے گرینڈ ماسٹر رمیش بابو پرگناندھا نے ایک آن لائن چیمپیئن شپ میں عالمی نمبر ون میگنس کارلسن کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق 16 سالہ رمیش بابو پرگناندھا نے پیر کو رات دیر گئے ایرتھنگز ماسٹرز ریپڈ چیس ٹورنامنٹ میں میگنس کارلسن شکست دی۔
رمیش بابو سنہ 2016 میں صرف 10 سال کی عمر میں ہی تاریخ کے سب سے کم عمر انٹرنیشنل ماسٹر بن گئے تھے۔
جیت کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سونے کا وقت ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں صبح کے ڈھائی بجے رات کا کھانا کھاؤں گا۔‘
دوسروں نے بھی میگنس کارلسن کو شکست دی ہے جن میں انڈیا کے وشواناتھن آنند اور پینٹالا ہری کرشنا شامل ہیں، لیکن رمیش بابو سنہ 2013 میں کارلسن کے عالمی چیمپیئن بننے کے بعد سے انہیں شکست دینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
31 سالہ کارلسن میلٹ واٹر چیمپئنز چیس ٹور ایونٹ میں 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے مجموعی انعامی پول میں غلطی کرتے دکھائی دیے۔
پیر کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ ابھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی اس کے اثرات محسوس کررہے ہیں۔
دوسری جانب انڈیا کے شطرنج کے عظیم کھلاڑی آنند نے رمیش بابو کی اس کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ہمیں اپنے ٹیلنٹ پر ہمیشہ فخر رہا ہے! رمیش بابو پرگناندھا کے لیے بہت اچھا دن ہے۔‘
انڈیا کے سٹار بلے باز اور مشہور کھلاڑی سچن تندولکر نے بھی رمیش بابو کی کامیابی کو سراہا ہے۔

شیئر: