Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 18 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں سامنے آئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی18 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 20 سے 26 فروری کے دوران 18 ہزار500 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں 5 ہزار400 میں سامنے آئی ہیں‘۔
’مدینہ منورہ ریجن میں 3 ہزار100، الشرقیہ ریجن 2 ہزار600 ، مکہ مکرمہ ریجن ایک ہزار 800 اور حائل ریجن میں 959 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں‘۔
سب سے کم 259 خلاف ورزیاں حدو دشمالی ریجن میں ہوئیں ہیں۔
وزارت نے کہا کہ الجوف، القصیم، تبوک، باحہ، جازان، عسیر اور نجران ریجنو ں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

شیئر: